بچوں کے لیے ہفتہ وار اسلامی تعلیم و تربیت کا خصوصی پروگرام، جس میں قرآن پاک کی صحیح تلاوت، احکامِ شریعت اور عملی اسلامی تعلیمات شامل ہیں۔ دارالقرآن میں مایہ ناز اساتذہ کی نگرانی میں معیاری تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔
ہماری خصوصیات
اساتذہ: تجربہ کار معلم کی نگرانی میں تعلیمی سرگرمیاں
منظم نصاب: قرآن پاک کی صحیح تلاوت، احکام شریعت اور عملی اسلامی تعلیمات
ہفتہ وار پروگرام: شام 3:45 سے 6:15 بجے تک
محدود طلاب : ہر طالب علم کو خصوصی توجہ دینے کا اہتمام
عملی تربیت: روزمرہ زندگی میں اسلامی اصولوں پر عمل کی مشق
کھیل اور تفریح: تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند تفریحی سرگرمیاں
ہمیں کیوں منتخب کریں؟
تجربہ کار اور ماہر اساتذہ
مخصوص نصاب اور منظم تدریسی منصوبہ
طلبہ کی انفرادی ضروریات کا خیال
اسلامی اور اخلاقی اقدار پر مبنی ماحول
قرآن کی تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی اسلامی زندگی کی تربیت
جدید اور دلچسپ انداز میں دینی تعلیم کا انتظام
تجربه کار معلم
عملی زندگی کی رہنمائی
ہمارا طریقۂ کار:
ہم صرف رٹے ہوئے سبق نہیں سکھاتے، بلکہ قرآن و سنت کی حقیقی سمجھ پیدا کرتے ہیں۔
نظری تعلیم کے ساتھ ساتھ روزمرہ زندگی میں اسلامی اصولوں پر عمل کرنے کی مشق کروائی جاتی ہے۔
چھوٹے گروپس میں تعلیم دے کر ہر طالب علم کی صلاحیتوں کو نکھارا جاتا ہے۔
دلچسپ سرگرمیوں، گروپ ڈسکشن اور عملی مشقوں کے ذریعے تعلیم کو مؤثر بنایا جاتا ہے۔
ہم آپ کے بچوں کو قرآن کریم کی تلاوت کے درست اسلوب کی تعلیم دیں گے۔
ہر عمر کے مناسب احکام شرعیہ کی تعلیم قابل اساتذہ کی سرپرستی میں دی جائے گی۔
ہمارے ساتھ رابطے میں رہیں
اکثر پوچھے گئے سوالات
کیا صرف ہفتے میں ایک دن آنے سے بچوں کو قرآن صحیح طرح سیکھنے میں مدد ملے گی؟ +
جی ہاں! ہمارا منظم اور جامع طریقہ کار ہفتہ وار کلاسز کے باوجود بچوں کو قرآن کی بنیادی تعلیم دلانے میں مؤثر ہے۔ باقی ہفتے گھر پر مشق کے لیے خصوصی گائیڈنس دی جاتی ہے۔
کیا غیر تعلیمی سرگرمیاں بھی ہوتی ہیں؟ +
جی ہاں! تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل، اسلامی مقابلے اور دیگر مفید سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔