دار القرآن

عہد

آب تاب، مومنین کو عہد کا کفارہ ادا کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ ہم یقینی بناتے ہیں کہ جان بوجھ کر توڑے گئے  عہد  کا کفارہ، شیعہ فقہی طریقے کے مطابق علماء کرام کی نگرانی میں شرعی مستحق تک پہنچایا جاۓ گا۔

آب تاب کے ذریعے کفاره ادا کرنے کے فوائد

  • آسانی سے اپنی مذہبی ذمہ داری پوری کریں۔
  • احکامِ فقہی کے مطابق کفارہ ادا ہونے کا یقین-
  • شیعہ فقہی معیارات کے مطابق کفارہ ادا کریں۔
  • شرعی مستحق تک کفاره پہنچنے کا اطمینان۔

ہمارا نتخاب کیوں کیا جائے؟

  • آپ ہمیں اس کفارے کی ادائیگی کے لیے اپنا وکیل مقرر کر سکتے ہیں۔
  • ہم آپ کی طرف سے مکمل اعتماد اور دیانت کے ساتھ شرعی فقراء  کو کھانا کھلانے کی ذمہ داری ادا کریں گے۔
  • ہر کفارہ پیکج میں 60  شرعی فقیر  کا مکمل کھانا شامل ہوتا ہے۔

کفارہ ادا کرنے کا طریقہ کار

  1. آن لائن اپنے جان بوجھ کرتوڑے گئے عہد  کی تفصیلات جمع کروائیں۔
  2. اپنے کفارہ کا طریقہ منتخب کیجئے ۔
  3. ہماری قابلِ اعتماد  ٹیم آپ کی وکالت میں  کفارے کا انتظام کرتی ہے۔
  4. مکمل شدہ کفاره کی تصدیق وصول کیجئے۔

متعدد عہد کا کفارہ

ہمارے علماء کے ذریعے متعدد عہد کے کفارے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری کے صحیح تعین کیلۓ فارم پُر کیجئے

ہمارا وعدہ

  • شرعی طریقے سے کفارے  کی ادائیگی کی جاتی ہے –
  • کفارے کی ادائیگی مستند، قابلِ تصدیق اور منظم طریقے سے ہوتی ہے، تاکہ اطمینان ہو کہ کفارہ مکمل اور صحیح طور پر ادا ہو گیا ہے۔
  • آپ کی جانب سے ادا کیا گیا ہر کفارہ باقاعدہ ریکارڈ میں محفوظ کیا جاتا ہے تاکہ جب بھی آپ چاہیں تصدیق حاصل کر سکیں۔

ہمارے ساتھ رابطے میں رہیں

اکثر پوچھے گئے سوالات

عہد کے کفارے کی مقدار کیا ہے؟ +

اگرکوئی شخص اپنے عہدپرعمل نہ کرے تو اس نے گناہ کیا ہے اورضروری ہے کہ کفارہ دے یعنی: ساٹھ فقیروں کو پیٹ بھرکرکھاناکھلائے یادومہینے مسلسل روزے رکھے یاایک غلام کو آزاد کرے۔ (توضیح المسائل: ۲۶۸۶)

کیا ادارہ آب تاب میری طرف سے کفارہ ادا کر سکتا ہے؟ +

جی ہاں، آپ ادارہ آب تاب کو وکیل بنا سکتے ہیں، جو شرعی اصولوں کے مطابق آپ کی جانب سے کفاره ادا کرے گا۔

کیا میں مختلف توڑے ہوئے عہد کا کفارہ ایک ساتھ ادا کر سکتا ہوں؟ +

: جی ہاں، آب تاب آپ کو متعدد عہد کا کفارہ شرعی طریقے کے مطابق ادائیگی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔