صفحہ لوڈ ہو رہا ہے…
صفحہ لوڈ ہو رہا ہے…
بچیوں کے لیے دارالقرآن کی طرف سے ایک منفرد سمر کیمپ کا اہتمام کیا جاتا ہے! یہ نہ صرف بچیوں کو رنگین دنیا میں لے جائے گا جہاں وہ پینٹنگ، دلچسب کہانیوں اور یادگار پکنک سے لطف اندوز ہوں گے، بلکہ انہیں ہمارے ائمہ علیہم السلام کی زندگیوں سے روشناس بھی کروائے گا۔ ہر چھوٹی کامیابی پر حسنات کارڈز کے ذریعے ہم آپ کے بچوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
روزانہ کی بنیاد پر ائمہ معصومین علیہم السلام کی سیرت پر مبنی مجالس اور تعلیمی نشستیں عملی نماز و دعاؤں کی مشق کے ذریعے بچوں کی روحانی نشو و نما
رنگ آمیزی، دستکاری اور دیگر تخلیقی کاموں کے ذریعے بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا تفریحی مقابلے اور انعامات سے بچوں میں جوش و ولولہ
حسنات کارڈز کے ذریعے بچوں کی ہر چھوٹی بڑی کامیابی کو سراہنا ہفتہ وار انعامات سے بچوں کی حوصلہ افزائی
تجربہ کار اور پرخلوص اساتذہ کی نگرانی میں تعلیم و تربیت ہر بچے کی انفرادی صلاحیتوں پر توجہ
صاف ستھرا اور بچیوں کے لیے موزوں ماحول جدید سہولیات اور تعلیمی وسائل سے آراستہ کلاسیں
داخلے کے لیے ہم سے رابطہ کریں — جگہ محدود ہے۔
6 سے 12 سال کی بچوں کے لیے دلچسپ سرگرمیاں جیسے پینٹنگ، پکنک، جشن اور مجلس۔ بچوں کی حسنات کارڈ کے ذریعے حوصلہ افزائی کی جائے گی
محفوظ ماحول میں ان کی دینی و دنیاوی تربیت کا اہتمام کریں گے ہر بچے کو انفرادی توجہ دے کر اس کی صلاحیتوں کو نکھاریں گے کھیل کھیل میں سیکھنے کے جدید طریقوں سے تعلیم دلچسپ بنائیں گے ہر چھوٹی بڑی کامیابی پر تعریف اور انعامات سے حوصلہ افزائی کریں گے
یہ سمر کیمپ 5 سے 12 سال تک کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔ تمام سرگرمیاں اس عمر کے گروپ کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کی گئی ہیں۔
جی ہاں، لڑکیوں کی کلاسیں شام 3:45 سے 5:00 بجے تک جبکہ لڑکوں کی کلاسیں 5:00 سے 6:15 بجے تک ہوں گی۔
جی ہاں، ہمارا سمر کمپ تمام بچوں کے لیے کھلا ہے، تاہم غیر روزانہ مدرسہ طلباء کے لیے فیس مختلف ہوگی۔
فی الحال ہم ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم نہیں کر رہے، والدین خود بچوں کو لائیں/لے جائیں۔
مقررہ تاریخ تک ہمارے دفتر میں آکر یا دیے گئے رابطہ نمبر پر کال کرکے رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے۔